گلگت بلتستان میں انتخابات سے پہلے انٹرنیٹ کے مسلہ کا سوشل میڈیا پر شور

شیئر کریں:

گلت بلتستان میں عام انتخابات سے انٹرنیٹ کے مسلے کا شور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سر اٹھانے لگا۔
صوبے میں نگراں حکومت قائم کرکے عام انتخابات کا اعلان تو کردیا گیا ہے لیکن انٹرنیٹ کا درینہ مطالبہ ابھی تک پورا نہیں ہوسکا۔

شمالی علاقہ جات “گلگت بلتستان” کی آبادی اور اضلاع کتنے ہیں؟

گلگت بلستان کے دس اضلاع میں فور جی اںٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں۔
فور جی انٹرنیٹ کا مطالبہ گلگت کے نوجوان عرصہ دراز سے کر رہے ہیں۔

نوجوانوں کو کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران فور جی انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے
نہ صرف معلومات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ آن لائن تعلیم حاصل کرنا بھی ناممکن ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے گلگت بلتستان کے شہری اپنے
منتخب نمائندوں سے صوبے میں فورجی انٹرنیٹ کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
لیکن حکمرانوں نے عوام کے مطالبے پر کان نہیں دھرے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ عام انتخابات سے پہلے کیا نگراں حکومت گلگت بلتستان کے
شہریوں کی آواز سنتے ہوئے انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے کوئی عملی قدم اٹھاتی ہے
یا ایک بار پھر عوام کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا جاتا ہے؟


شیئر کریں: