گلگت بلتستان الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر مظاہرے شروع

شیئر کریں:

گلگت بلتستان انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مظاہرے
شروع کر دیے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے الیکشن چوری کیے جانے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے سہ پہر کو گلگت میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ عوام کے
ساتھ کھڑے رہیں گے۔
پورے گلگت بلتستان میں دھاندلی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
گلگت شہر میں دھاندلی کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کیا گیا اور آر او آفس کے باہر دھرنا دے دیا گیا۔

ضلع غذر میں یاسین کے مقام پر گلگت آنے والی شاہراہ پر مظاہرین دھاندلی کے خلاف دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔
یاسین کے مقام پر لالک جان شہید روڈ پر دھاندلی کے خلاف احتجاج میں ہزاروں مظاہرین شریک ہوئے۔


شیئر کریں: