گلگت بلتستان الیکشن میں حملوں کا خدشہ سیکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ

شیئر کریں:

گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے 15 نومبر کوہونے والے انتخابات میں حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔
ملک کی سیاسی صورت حال پہلے ہی دگرگوں ہے ایسے میں امیدواروں نے بھی خدشات ظاہر کر دیے ہیں۔
دیامر میں جانی خوف سے دو انتخابات میں حصہ نہ لینے والے خاندانوں نے الیکشن کمیشن سے دادرسی
کی اپیل کردی ہے۔

دیامر تحصیل تانگیر کے 32 خاندانوں نے جانی تحفظ کے لیے پولنگ اسٹیشن تبدیل کرنے کی مشترکہ
درخواست دے دی۔

گلگت بلتستان میں وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات کو پروٹوکول نہیں دیا جائےگا

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بااثر افراد انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں اس لیے محفوظ
پولنگ اسٹیشن قائم کیا جائے۔
جانی خطروں پر پہلے ہی دو انتخابات میں وہ حق رائے دہی سے محروم رہ چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خبردار کردیا

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتخابات سے قبل علاقے میں دو افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے درخواست ملنے کی تصدیق کر دی ہے لیکن پولنگ اسٹیشن میں کسی قسم کی
تبدیلی سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔


شیئر کریں: