گلگت بلتستان الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان

شیئر کریں:

گلگت سے امتیاز علی تاج

ن لیگ نے گلگت بلتستان الیکشن کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
مسلم لیگ نواز نے گلگت بلتستان کے لئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری پارلیمانی
بورڈ نے دے دی ہے۔

ن لیگ نے 24 میں سے 18 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کیا ہی اور سات حلقوں میں اتفاق رائے
ہونے پر ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خبردار کردیا

امیدواروں میں حفیظ الرحمان ،زوالفقار علی،عارف حسین،سجاد حسین،ریحان شاہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اکبر تابان ،غلام عباس، شبیر حسین اور محمد طاہر شگری بھی امیدوار ہوں گے۔

فرمان علی،عبدالواحد،محمد انور اور صدر عالم بھی پارٹی امیدوار نامزد ہوئے ہیں اور عاطف سلمان
غلام محمد،رضابیگ،غلام حسین اور منظور حسین کو بھی پارٹی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔


شیئر کریں: