گلگت بلتستان اسکاؤٹس 28ویں نیشنل اسکی چیمپئین شپ کے فاتح

شیئر کریں:

گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے 28ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ جیت لی۔ جیتنے والی ٹیم اور
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں صدر مملکت عارف علوی نے انعامات تقسیم
کیے۔ خوبصورت وادی میں اسکی اور برف کے خوبصورت نظاروں سے سب ہی لطف اندوز ہوئے۔

گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں جاری ونٹر اسپورٹ فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا۔ گلگت بلتستان
اسکاؤٹس نے اسکی چمپئین شپ اپنے نام کر لی۔ پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے اولمپئین
محمد کریم نے سلالم اور جائینٹ سلالم کیٹیگری کے دونوں طلائی تمغے اپنے نام کیئے۔

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے میر نواز نے دونوں کیٹیگریز میں چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ گلگت
بلتستان اسکاؤٹس کے زاہد عباس نے سلالم اور وقار جونئیر نے جائینٹ سلالم میں کانسی کے تمغے حاصل
کیے۔ گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن نے آئس اسپیڈ اسکیٹنگ چمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔


اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں
میں انعامات تقسیم کیے۔ ونٹر اسپورٹ چمپئین اپنے نام کرنے والی جی بی اسکاؤٹس کے ڈاریکٹر جنرل
اور سنٹر کمانڈر عمران نے کھلاڑیوں کے رقص بھی پیش کیا۔

ونٹر اسپورٹ فیسٹول سے نہ صرف ونٹر سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ کھلاڈیوں کو عالمی سطح پر
آئس ہاکی، ائس اسکیٹنگ اور اسنو باڈنگ کے مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے مواقع بھی
میسر آئیں گے۔


شیئر کریں: