گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 3 میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا مقابلہ

شیئر کریں:

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ تین کی نشست پر پولنگ کا عمل صبح سے جاری ہے۔
اس حلقہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو رہا ہے۔
اس حلقہ میں تحریک انصاف کے جعفر شاہ کے انتقال کی وجہ سے پولنگ 15 نومبر کو نہیں ہو سکی تھی۔
تحریک انصاف کی جانب سے مرحوم جعفر شاہ کے صاحبزادے سید سہیل عباس امیدوار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر اور آزاد امیدوار کیپٹن ریٹائرڈ شفیع خان اور ڈاکٹر اقبال کے درمیان مقابلہ ہے۔

ووٹرز کی سہولت کے لیے گلگت کے اس حلقہ میں کل 77 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی کے نقطہ نظرسے حلقہ کو 5 سیکٹرز اور 13 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
1254 پولیس اہلکار اور سول آرمڈ فورس کے 500 اہلکار سمیت 1754 نفری تعینات کی گئی ہے۔
گلگت حلقہ تین میں پولنگ اسٹیشنز کو حساسیت کے اعتبار سے تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔
حلقہ 3 گلگت میں 15 انتہائی حساس 32 حساس اور 30 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔

بہترین رابطہ کاری کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر تمام پولنگ اسٹیشنز سے بذریعہ وائرلیس رابطہ قائم کر دیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لئے حلقہ دو میں 10 سب کنٹرول رومز قائم کئےگئے ہیں۔
الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ صورت حال پر نظر رکھنے کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں الیکشن آپریشنل روم قائم کیا گیا ہے۔
15 نومبر کے انتخابات کے مقابلے میں 22 کو انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔


شیئر کریں: