گجرات میں لڑکی کی انوکھی شادی، خود ہی اپنا دلہا بن گئی

شیئر کریں:

بھارت کی ریاست گجرات میں دلہا کے بغیر انوکھی شادی کی تقریب ہوئی جہاں خود سے محبت میں گرفتار ایک لڑکی نے اپنے آپ سے ہی شادی کر لی۔ 24 سالہ کشاما بندو نے بڑودا میں مندر کے بجائے اپنے ہی گھر پر صرف دس افراد کی موجودگی میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

سوشل میڈیا پر کشاما نے اپنی مہندی اور شادی کی تصاویر جاری کیں تو ان کا چرچا عام ہو گیا۔ کرتا اور دھوتی زیب تن کیے مہندی کی تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا” خود سے محبت میں پڑ گئی کل میں اپنی ہی دلہن بن گئی”

سوشل میڈیا پر اس عمل کی بہت زیادہ مزمت اور تنقید کی جارہی ہے لیکن انہی میں بعض اس منفرد شادی کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں۔ اسی کشاما کہتی ہیں انہوں نے اپنی شادی کی رسم کو انتہائی سادہ اور خفیہ رکھا کسی کی دل آزاری نہ ہو۔


شیئر کریں: