کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں بلغاریہ کا کوہ پیما ہلاک ہوگیا

شیئر کریں:

کے ٹو نے ایک اور کوہ پیما کی جان لے لی.
بلغاریہ سے تعلق کوہ پیما اٹاناس گریجیو سکاٹو کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔

ہلاک کوہ پیما کی لاش پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ریسکیو آپریشن کے دوران اسکردو منتقل کر دی گئی۔
کوہ پیما کیمپ 3 سے بیس کیمپ جاتے ہوئے رسی ٹوٹ جانے
کی وجہ سے گہری برفانی کھائی میں جا گرے تھا.
انہیں نیپالی شرپاز کی ایک ٹیم نے تلاش کر کے نکالنے کی کوشش کی تھی۔
تاہم بلغاریہ کے کوہ پیما کو زندہ نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکے.
آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے ان کی ڈیڈ باڈی کھائی سے ریسکیو کر کے اسکردو منتقل کر دی ہے ۔


شیئر کریں: