کینسر کا علاج بھی تلاش کر لیا گیا 18 مریض مکمل صحت یاب

شیئر کریں:

طب کی دنیا میں‌ ایک اور انقلاب بپا ہو گیا ہے امریکا کے ڈاکٹر نے دعوی کیا ہے کہ انہوں‌ نے کینسر کا علاج تلاش کر لیا ہے
اور کینسر کے ایک اسپتال میں 18 مریضوں‌ کا مخصوص دوائی سے علاج کیا گیا اور وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں.
نیویارک میموریل کینسر سینٹر کے ڈاکٹر لوئیز کا کہنا ہے کہ 18 مریضوں کو ایک مخصوص دوائی Dostarlimab دی گئی
جسے مسلسل چھ ماہ کھانے کے بعد ان کے تمام ٹیسٹ کیے گئے اور ان کی آنتوں‌ سے کینسر مکمل طور پر غائب ہو
چکا تھا.
ڈاکٹر لوئیز کا کہنا ہے کہ یہ کینسر کی تاریخ کا معجزہ ہے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کینسر کے مریض شفایاب ہوئے ہیں.
تجرباتی طور پر مریضوں‌ کو Dostarlimab چھ ماہ تک ہر تین ہفتوں کے بعد دی جاتی تھی.
انتہائی ضرورت بات یہ کہ اس خبر کو پڑھنے والے خود سے اس کا تجربہ نہ کریں اور اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں.


شیئر کریں: