کیمبرج کا او لیول اور اے لیول کے طلبا کے گریڈز بڑھانے کا فیصلہ

شیئر کریں:

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ حکومت کی انتھک کوششیں کامیاب رہیں۔
کیمبرج نے فیصلہ کیا ہے کہ جون 2020 کے گریڈز سکولوں کے بھیجے گئے گریڈز سے کم نہیں ہوں گے،
گزشتہ ہفتے جو گریڈز جاری کیے گئے تھے ان میں سے
سب سے زیادہ گریڈز برقرار رہیں گے جبکہ کم گریڈز کو بڑھادیا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم نے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا
کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے
اور طلبا اور ان کے والدین اب سکھ کا سانس لے سکیں گے۔
شفقت محمود کے مطابق کیمبرج نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد نئے گریڈز کا اعلان کریں گے،
کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کیلئے کیمبرج انتظامیہ نے سکولوں کو ہدایت کی ہے
کہ وہ طلبا کو پہلے ہی بتادیں کہ انہوں نے کون سے گریڈز کیمبرج کو بھجوائے تھے۔


شیئر کریں: