کیا کریمینل اور ایف ائی آر میں نامزد افراد پریس کلب کے ممبر ہیں؟

شیئر کریں:

پنجاب پولیس نے پریس کلب کو کریمنل افراد سے پاک کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیاہے۔ آئی جی پنجاب نے تمام تھانوں کو مراسلہ جاری کردیا۔ پولیس افسران کی جانب سے صرف ورکنگ اور پڑھے لکھے جرنلسٹ کو پریس کانفرنس اور پروگرامز میں بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ورکنگ جرنلسٹ کی لسٹیں جاری کی جائیں گی تمام پریس کلبز سے لسٹیں وصول کرنے کا پولیس کو کہہ دیا گیا ہے۔
کسی کریمینل اور سابقہ ایف ائی آر میں نامزد افراد کو تصدیق کے بغیر کسی پریس کلب کا ممبر نہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آہی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ معاشرے میں صحافیوں کے ساتھ صحافت کا بھی مثبت پہلو اجاگر کیا جائے۔
خیال رہے منفی سرگرمیوں میں ملوث کئی افراد نے صحافت کا لبادا اڑ رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض کرائم رپورٹرز پولیس کے ساتھ مل کر مجرمانہ سرگرمیاں کررہے ہوتے ہیں۔


شیئر کریں: