کیا پاکستان کرکٹ ٹیم کشمیریوں کی حمایت والی ٹی شرٹ پہنے گی؟

شیئر کریں:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ظلم انتہا کو پہنچ گئی۔
رواں ماہ جعلی آپریشنز کی آڑھ میں ایک سو سے زائد معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔
بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیر میں آزادی کی لہر بڑھتی جارہی ہے۔
آزادی کے متوالے سڑکوں پر بھارتی قابض افواج کے خلاف سینہ سپر ہیں معصوم کشمیریوں کی نظر اب پاکستان پر ہے۔
پاکستانی سفارت خانہ تو کشمیریوں کے حق میں ہمیشہ سے کھل کر بول رہا ہے اور عوام کے دل بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
ایسے میں کیا پاکستان کرکٹ ٹیم بھی دورہ انگلینڈ کے دوران کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی شرٹس پہنے گی؟

ایسی ہی ایک عمدہ مثال ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے قائم کی ہے سیاہ فاموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کرکٹر بھی سامنے آگئے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم برطانیہ کے دورے پر سیاہ فارم زندگیوں کی اہمیت ہے Black Lives Matters کے لوگو کی شرٹس پہنے گی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کی شرٹس کے کارلر پر سیاہ فاموں سے یکجہتی کے لیے تحریر درج ہوگی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی شرٹس علیشاہ ہوساناہ نے ڈیزائن کی ہیں یہ وہی ڈیزائنز ہے جو انگلش فٹ بال کلب
ٹورنی ڈینی کی شرٹس ڈیزائن کرتی ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ خاص لوگو والی شرٹس پہن کر دنیا بھر کے سیاہ فام لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلوڈ کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہوچکے ہیں۔
مظاہرین دنیا سے نسلی امتیاز ختم کرنے اور سیاہ فام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

زندہ قومیں بغیر کسی خوف و خطر اپنے نظریاتی اور سرحدی حقوق کا تحفظ کرتی ہیں۔
دیکھنا یہ ہے کہ جیسے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دنیا کے سامنے سیاہ فام شہریوں کی کھل کر حمایت کر کے مثال قائم کی ہے۔
کیا پاکستان کرکٹ ٹیم بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر کی شرٹس میجز کے دوران پہنے گی؟


شیئر کریں: