کیا پاکستان میں قسطوں پر موبائل فون ملے گا؟

کیا پاکستان میں قسطوں پر موبائل فون ملے گا؟

کیا پاکستان میں قسطوں پر موبائل فون ملے گا؟ نگراں وفاقی حکومت نے قسطوں پہ اپنے شہریوں کو موبائل دینے
کا اعلان کیا لیکن پھر اچانک اس سے پیچھے ہٹ گئی. اس صورت حال پر سب ہی حیران اور پریشان بھی ہیں.
قسطوں پر موبائل کے حکومتی پروگرام سے سب ہی امیدیں باندھ لی تھیں لیکن پھر جلد ہی ان کی امیدوں پہ
اوس پڑگئی. حکومت نے قسطوں پر موبائل فون دینے کے پروگرام کی بڑے دھوم دھڑاکے سے تشہیر ی مہم
چلائی لیکن پھر اس منصوبہ کو سرد خانے کی نظر کر دیا.
وفاقی حکومت نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے مںصوبے کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے
پالیسی مسودہ واپس لے لیا ہے۔حکومت نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت قانون
کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد پالیسی دوبارہ جمع کرائے۔
ذرائع کہتے ہیں اگر پالیسی جلد وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کر دی گئی اور منظوری ہو جاتی ہے تو پھر اسکیم پر
عملدر آمد ہو جائے گا لیکن اس کے لیے ابھی شہریوں کو انتظار کرنا پڑے گا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت موبائل اسکیم کے بجائے انٹرنیٹ‌کے نظام کو بہتر بنانے پر پہلے توجہ دے تو
بہتر ہو گا کیونکہ لوگ انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور بار بار فریزنگ سے پریشان ہیں. سونے پہ سہاگہ حکومت
مزید لوگوں کے ہاتھوں‌میں فون تھما کے سسٹم کو بالکل ہی بٹھانا چاہتی ہے.