کھیلوں کا بحران پھر بھی دولت کی بارش

شیئر کریں:

عمران عثمانی سے پھر بہت کچھ خاص

پریمئر شپ رگبی کے کلبز کو ملٹی ملین پائونڈز کا بیل آئوٹ پیکج مل گیا ہے۔
انگلینڈ حکومت نے کھلاڑیوں کو سنبھالنے کیلئے یہ راستہ نکالا ہے اسی طرح کائونٹیز کلب کو بھی حکومت جمعہ تک ریلیف پیکج اور فنڈز دینے والی ہے۔
انگلش کھیلوں کے حلقوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کائونٹی کرکٹ کا اپنا ہی مخالف

انگلینڈ کرکٹ کے اس سال مکمل طور پر ختم کئے جانے کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں۔
سابق کپتان سر ایلسٹر کک نے علی الاعلان کہہ دیا ہے کہ کورو نا وائرس کی وجہ سے پورے کرکٹ سیزن کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی سی بی بھارتی بورڈ کو مات دےگا؟

 

پاکستان اور بھارت کے درمیان مخاصمت ومسابقت کی جنگ رہتی ہے۔
کھیلوں کا میدان ہو یا سیاست کا بازار مقابلہ بھی رہتا ہے اور جھگڑا بھی اب روایتی حریف کے کرکٹ بورڈ نے کورو نا وائرس کے خلاف مہم میں اپنے وزیراعظم مودی کے ریلیف فنڈز میں 51 کروڑ بھارتی روپے جمع کرائے ہیں۔
دیکھنا ہوگا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس میدان میں کیا اعلان کرتا ہے۔

ملتان سلطانز پی ایس ایل 5کی چیمپئن؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر، ورلڈ کپ وننگ ٹیم کے رکن مشتاق احمد نے 2020کی پی ایس ایل 5 کی چیمپئن ملتان سلطانز کو قرار دیتے ہوئے پی سی بی سے فوری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سلطانز کے کوچنگ اسٹاف کا رکن ہونے کی حیثیت سے انکا یہ مطالبہ کسی بڑی ضرب تقسیم کی بنیاد پر نہیں بلکہ اس لئے ہے کہ سیمی فائنل سے قبل تک ٹیم ٹیبل پوزیشن کی ونر تھی۔
انہوں نے یہ بات بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سال کے آخر میں موخر ناک آئوٹ میچ کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

چیمپئن چیمپئن کا نیا گیت

ویسٹ انڈیز کےڈیوائن براوو عرف ڈی جے براوو ہر اہم موقع پر گیت گاکر اپنی خوبصورت انٹری ڈالتے ہیں۔
چیمپئن چیمپئن کے گیت سے بڑی شہرت سمیٹنے والے براوو نے کورونا وائرس کے خلاف بهی گیت گاکر داد سمیٹی ہے۔

کرکٹر امریکا کیلئے کیا کچھ چھوڑ گیا؟

جنوبی افریقا کے اسپنرڈین پیٹ کو امریکا جیسے ملک کی کشش نے کھینچ لیا یا پھر اپنے ملک میں کرکٹ مستقبل کی مایوسی نے گھیر لیا۔
معاملہ جو بھی ہوا انہوں نے مستقل امریکی شہریت حاصل کرنے کیلئے اپنا ملک ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کی ڈیل کرلی ہے۔
پروٹیز کیلئے 9 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے پیٹ نے ایک ایسے ملک کی لیگ کھیلنے کا فیصلہ کیا جس ملک کا درجہ آئی سی سی کے ہاں ایک ایسوسی ایٹ ملک کا ہے۔
لیگ کا آغاز اسی سال ہونا ہے جو کورونا کی وجہ سے پہلے ہی مشکوک ہے۔
اس کے علاوہ 2 دلچسپ پہلو اور بھی ہیں پہلا یہ کہ معاہدے پر دستخط کرنے والے امریکا کا سفر کورونا پابندی کی وجہ سے نہیں کرسکتے۔
دوسرا یہ کہ امریکا شفٹ ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹر اس سے قبل زندگی میں کبھی امریکا گئے ہی نہیں۔
چنانچہ ان کو ابھی یہ بھی نہیں معلوم کہ انہیں کس شہر کس مقام پر مستقل پڑائو کرنا ہے۔

انگلش ویمنز کپتان کورونا میڈیکل ٹیم کی بھی کپتان

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کرکٹ چھوڑ و بھول کر کورونا ہیلپ ٹیم کا حصہ بن گئیں۔
ہیتهر نائٹ نے نیشنل ہیلته سروس سے معاہدہ کر لیا ہے۔
وہ آسٹریلیا سے ورلڈ ٹی 20 کھیل کر واپسی کے بعد برسٹل میں آرام کر رہی تھیں۔
انہوں نے حکومتی درخواست وسکیم پر کورونا متاثرین کی مدد کیلئے یہ اقدام اٹھا یا وہ میڈیکل مدد کے تحت لوگوں کو کهانا،میڈیسن اور سفر میں مدد دیں گی۔
ہیتهر نائٹ کے بھائی اور ان کی پارٹنرز ڈاکٹر ہیں۔

آندرے رسل کرس گیل اور برائن لارا قرار

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آ ندرے رسل کو ماضی کا برائن لارا اور حال کے کرس گیل قرار دے دیئے گئے۔
یہ بات ان کے ساتھی کھلاڑی ڈیون براوو نے کی یہ بات اپنی جگہ مضحکہ خیز ہے اسلئے کہ لارا اپنے وقت کے لیجنڈری کھلاڑی تھے اور گیل کی خدمات بھی سنہرے الفاظ میں لکھی جائے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رسل کی ورلڈ کپ 2019 کے بعد گزشتہ ماضی قریب کی سری لنکا سیریز میں واپسی ہوئی تھی۔

روی شاستری نے کورونا کو ویلکم کردیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری مسلسل دوسرے روز ایسے بیانات دے رہے ہیں جس سے ان کا مذاق بن گیا ہے۔
کہتے ہیں کہ کورونا کو بہتر سمجھتا ہوں کہ اس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو آرام کا موقع مل گیا۔
مسلسل کرکٹ سیریز کی وجہ سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار تھے کسی بہانے تو آرام ملا ہے۔
چنانچہ آرا م کی اس مجبوری کو میں ویلکم کرتا ہوں۔
ایک روز قبل انہوں نے ویرات کوہلی کو بھارتی کرکٹ کا بگ باس قرار دیا تھا۔


شیئر کریں: