کوہ سلیمان میں چلغوزے اور زیتون کے قیمتی درخت کون جلا رہا ہے؟

شیئر کریں:

ڈیرہ اسماعیل خان سے احمد نواز مغل

محکمہ جنگلات کی لاپرواہی کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان میں آگ لگنے کے واقعات
بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ تازہ آگ نے پہاڑی چلغوزے اور زیتون کے کروڑوں روپے مالیت کے درخت
جلاکے راکھ کر دیے۔

تحصیل درازندہ کی حدود کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے میں ایک دفعہ پھر آگ لگنے سے قیمتی درخت
جل گئے۔ تحصیل درازندہ کے اونچے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان میں “نری پونگہ ” کے ” میکری ” نامی
جنگل میں آگ لگی ہے۔ اس جنگل میں چلغوزے اور زیتون کے بہت زیادہ درخت موجود ہیں۔ مقامی
آبادی کے بقول یہ آگ 24 جنوری سے لگی تھی اور اب تک چلغوزے اور زیتون کے کئی درخت
جل چکے ہیں-

عوام کا کہنا ہے انہوں نے ریسکیو1122 سے رابطہ کیا تو کہا گیا یہ علاقہ ان کی حدود میں نہیں آتا
لہذا وہ کچھ نہیں کر سکتے- عوام نے صورت حال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور
اعلی حکام سے فی الفور ایکشن لینے کی استدعا کی ہے۔
کوہ سلیمان یہ پہاڑی سلسلہ پاکستان، افغانستان اور ایران تک پہلا ہوا ہے۔ کوہ سلیمان ڈیرہ اسماعیل
خان کے ساتھ ساتھ جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے ضلع ژوپ سے جاملتا ہے۔


شیئر کریں: