کوریا کے دلہا دلہنوں نے شادی میں کیا پہنا؟

شیئر کریں:

شادی کا دن ہر ایک کے لئے یادگار ہوتا ہے۔ اس خاص دن کے لئے لوگ مہینوں سے اہتمام کرتے ہیں۔
خواتین جوڑے ، جیولری کے ساتھ دیدہ زیب میک اپ بھی کرتی ہیں۔
لیکن کرونا وائرس کے خوف نے جنوبی کوریا کے خواتین اور مردوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

جنوبی کوریا میں ہزاروں جوڑوں کی اجتماعی شادی ماسک پہن کر کی۔

چیونشم پیس ورلڈ کے چرچ میں منعقدہ تقریب میں دلہے اور دلہنوں نے رویتی جوڑے تو پہنے ساتھ ہی کرونا وائرس کے خوف سے ماسک بھی پہنے۔

چرچ میں ملک کے مختلف حصوں سے جوڑے آئے ہوئے تھے۔تمام جوڑوں نے سفید ماسک پہنے ہوئے تھے۔

زندگی کی نئی شروعات کرنے لئے جمع ہونے والے جوڑوں کے چہروں میں خوشی کے ساتھ تشویش کے بھی آثار دیکھنے میں آئے۔

جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے 24 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے مختلف اجتماعات اور فیسٹولز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


شیئر کریں: