کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی

شیئر کریں:

گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران ملک بھر سے
کرونا کے 38 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 53 فیصد رہی اور ملک بھرمیں کرونا کے 47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 7 ہزار 182 ٹیسٹ کئے گئے، جہلم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 کیسز رپورٹ ہوئے،جہلم میں کرونا وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 11 ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران اسلام آباد میں کرونا کے 5 کیسزرپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 80 فیصد رہی ،این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کرونا کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے،مردان میں کرونا میں 1 اورپشاور میں کرونا کے 2 کیسزرپورٹ ہوئے،پشاور میں کرونا وائرس کی شرح 40 فیصد رہی۔


شیئر کریں: