کورونا کی وجہ سے ڈنمارک کی وزیراعظم نے شادی ملتوی کردی

شیئر کریں:

کورونا وائرس نے بڑی شخصیات کی سماجی زندگیوں پر بھی اثرات چھوڑنا شروع کردیے ہیں
ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم میٹی فریڈرکسن نے کورونا وائرس کی وجہ اپنی شادی ملتوی کردی۔
خاتون وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اگلے ماہ یورپی ممالک کی کورونا وائرس پر کانفرنس میں شرکت کرنی ہے۔
کانفرنس میں شرکت کی وجہ سے شادی ملتوی کرنا پڑی۔

یورپی لیڈرز کی کانفرنس 17 جولائی کو طے ہے۔
کانفرنس میں کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور معاشی معاملات زیر غور آئیں گے۔
ڈنمارک کی وزیراعظم میٹی فریڈرکسن نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انہوں نے مینگیتر بو ٹینگبرگ سے جولائی میں شادی کا منصوبہ بنایا تھ لیکن کانفرنس کی وجہ سے شادی کی تاریخ ملتوی کرنا پڑی ہے۔
خاتون وزیراعظم نے کہا کہ ان کی ترجیح ملک اور عوام کی خدمت ہے۔
ڈنمارک میں کورونا کے 12 ہزار836 افراد مبتلا ہیں اور اب تک مہلک وائرس سے 603 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


شیئر کریں: