March 21, 2020 at 1:33 pm

کورونا وائرس سے بچاو کے لئے حکومت اقدامات کے ساتھ ساتھ شہر کراچی میں دعائیہ تقریبات و صدقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
نارتھ ناظم آباد کے بلتستانی محلہ میں رہائشیوں نے کورونا وبا سے بچنے کے لئے دعا کی اور گائے کی قربانی کی۔
دعائیہ تقریب میں دنیا بھر سے کورونا کا خاتمہ اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

تقریب کے منتظم مرتضی عزیز نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پھلنے والی بیماری سے اللہ ہی بچا سکتا ہے۔
علاقہ مکینوں نے آج ملک کی سلامتی اور کورونا سے بچنے کے لئے دعا کی اور گائے کی قربانی کی۔
دعا کرتے ہیں کہ جلد اس بیماری سے دنیا کو چھٹکارا ملے۔
یاد رہے دنیا کے 196 ممالک میں سے 185 ملکوں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔

Facebook Comments