کورونا کیسز میں مسلسل کمی، لاہور کے 7 اسپتال مریضوں سے خالی

شیئر کریں:

لاہور میں کورونا کے مریضوں میں بتدریج کمی کے بعد 7 اسپتال مریضوں سے خالی ہوگئے۔
صوبائی دارالحکومت کے 5 سرکاری اور 19پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا کے صرف 153 مریض رہ گئے۔
لاہور کے 5 سرکاری اسپتالوں میں 113 پرائیویٹ میں صرف 40 مریض زیر علاج ہیں۔
صوبائی دار الحکومت میں 23 مریض وینٹی لیٹرز اور 44 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

پاکستان میں 2 ماہ کے دوران کورونا پر قابو پانے کی خوش خبری

میو اسپتال میں 20، پی کے ایل آئی میں 4، سروسز اسپتال میں 16، جناح اسپتال میں 4، جنرل اسپتال میں صرف 14 مریض زیر علاج ہیں۔
گنگا رام، کوٹ خواجہ سعید، سید مٹھا، چلڈرن اسپتال اور سوشل سیکیورٹی اسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی۔
کورونا وائرس نے 24 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔


شیئر کریں: