کورونا کو 113 سالہ خاتون نے شکست دے دی

شیئر کریں:

دنیا کی عمر رسیدہ خاتون نے اپنی بہادری سے کورونا کو شکست دے دی۔

معمر 106سالہ خاتون نے کورونا مار دیا
کوڈ 19 کو مارنے والی ایک سو تیرہ سالہ معمر خاتون کا تعلق اسپین سے ہے۔
ماریہ برانیاس بیس سال سے اولڈ ہاوس میں مقیم ہیں۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قرنطینہ کیا گیا تھا۔
بچپن میں اسپینش فلو کو ہرانے والی ماریہ برانیاس نے بڑھاپے میں کورونا وائرس سے صحت یابی حاصل کی ہے۔
ماریہ ہسپانوی شہر اولوٹ کی رہائشی ہیں جنہوں نے مہلک وائرس کو ہرا کر دنیا میں سب سے
معمر صحت مریض ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

اس سے قبل بھی متعدد ضعیف شہری وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار ضعیف شہریوں کے بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں
لیکن انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔
معمر خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
گیرونٹولوجی ریسرچ گروپ نامی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق برانیاس
کورونا کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے زیادہ معمر انسان ہیں۔


شیئر کریں: