کورونا کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے گیا

شیئر کریں:

کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے،
ڈاکٹر عثمان جناح اسپتال میں شعبہ ای این ٹی کے سابق سربراہ تھے۔
سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ڈاکٹر عثمان گزشتہ شب 2 بجے انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر عثمان کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث سٹیڈیم روڈ کے پرائیویٹ اسپتال میں 2 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا وائرس
کے باعث 35 فرنٹ لائن ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں 83
فرنٹ لائن ورکرز کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: