March 21, 2020 at 2:16 pm

جہاں پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں سے خوف میں مبتلا ہے وہیں اس وائرس کا ایک نیا وار بھی سامنے آیا ہے۔
چین کے سائنسدانوں نے اس سلسلے میں تنبیہ جاری کردی ہے۔
لوگوں کو اس کورونا سے مزید بچنا ہوگااس کا ایک اور بھیانک پہلو خاص طور پر مردوں سے متعلق ہے۔
سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ اس وائرس کے منفی اثرات مردوں کی جنسی قوت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
خاص طور پر انسانی سپرمز اس کے حملے سے متاثر ہو رہے ہیں اور مردوں میں ان اسپرمز کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔
افزائش نسل کے لیے اسپرمز کا ایک مقررہ تعداد تک ہونا انتہائی ضروری ہے۔
چینی ڈاکٹرز نے تجویز کیا ہے کہ وائرس سے متاثر ہونےوالے افراد فوری طور پر یہ ٹیسٹ بھی کرائیں ۔
اس سے قبل یہی سمجھا جا رہاتھا کہ کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں اور دوسرے اعضا کو متاثر کرتا ہے۔
اس خبر پر مردوں میں خوف و حراس پھیل گیا اور ان کی شریک حیات بھی خوف زدہ ہو گئی ہیں۔
اس نئی تحقیق اور مشاہدے کے بعد اس مہلک وائرس سے بچاو کی کوششوں میں مزید تیزی لانا ہوگی۔

Facebook Comments