March 26, 2020 at 1:50 pm

دنیا میں موت بانٹنے والے مہلک کورونا وائرس کا راستہ روکنے کے لیے ہائی ویز بھی بند کی جارہی ہیں۔
کورونا وائرس پھیلاؤ کے خلاف لاک ڈاؤن کی حمایت میں تمام موٹر ویز کو ٹریفک کے لئے آج سےبند کیا جارہا ہے۔
ہر قسم کی مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔
مال بردار گاڑیوں ، تیل کی ترسیل والی گاڑیوں اور ضروری اشیاء خوردونوش والی گاڑیوں کو کم سے کم
عملے کے ساتھ داخلہ کی اجازت ہو گی۔
نجی گاڑیوں کو دو یا دو سے کم افراد کے ساتھ سفر کرنے کی تسلی بخش صحیح اور تصدیق کے بعد ہی موٹر وے پر سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔
یاد رہے کورونا کے لیے فضائی راستہ پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 21 ہزار 305 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اسی طرح چار لاکھ 72 ہزار 762 لوگ متاثر ہو کر اسپتالوں میں یا گھروں پر بند ہو چکے ہیں۔
پورے کرہ ارض پر کورونا وائرس کا خوف ہے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن اور کرفیو جیسی صورت حال ہے۔
انسانی تاریخ میں اس طرح کی صورت حال کی مثال نہیں ملتی۔

Facebook Comments