کورونا کا خوف عمان میں عید کی چھٹیوں کے دوران کرفیو

شیئر کریں:

خلیجی ریاست عمان نے انسدادِ کورونا کمیٹی کی تجویز پر پچیس جولائی سے آٹھ اگست
تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس دوران شام سات بجے سے صبح چھ بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔
کرفیو کے اوقات میں دکانیں اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلئے عید
کی چھٹیوں کے دوران ایک شہر سے دوسرے شہر سفر پر بھی پابندی ہو گی۔

تمام شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا عمان کی حکومت نے چودہ جولائی کو احتیاطی تدابیر
کے ساتھ بین الاقوامی سفر کو دوبارہ شروع کرنے عندیہ دیا تھا۔

اب تیس جولائی تک فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔
مسیرہ اور دھوفر کے علاقوں میں جاری لاک ڈاؤن کو بھی غیرمعینہ مدت کے لئے توسیع کر دی گئی ہے۔
47 لاکھ آبادی پر مشتمل اس ملک میں 70 ہزار لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: