کورونا کا “اومیکرون” نامی ایک اور خطرناک وائرس آگیا،دوبارہ پابندیاں

شیئر کریں:

جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے پر ایک بار پھر سے سفری پابندیاں لگائی
جانی شروع ہو گئی ہیں. انتہائی خطرناک “اومیکرون” نامی وائرس نے دنیا بھر میں‌ خوف پھیلا
دیا ہے.
جنوبی افریقا میں پہلا کیس سامنے آیا اور پھر اس کے بعد بیلجیم، اسرائیل، بوسٹوانا اور ہانگ کانگ
میں‌ مریض‌ سامنے آئے. نئے وائرس سے متاثرہ مریضوں‌ کی تعداد بڑھنے پر یورپی یونین اور
برطانیہ نے جنوبی افریقا کے کئی ممالک پر سفری پابندی لگادی ہیں.

امریکا نے بھی ساؤتھ افریقا، بوٹسوانا، زیمبیا اور زمبابوے سمیت کئی ممالک پر پیر سے پابندیوں‌
کا اعلان کر دیا ہے.
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ ویکسین نئے وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے کتنی موثر
ہے اس بارے میں‌ ریسرچ جاری ہے اور اس کی فعالیت کے بارے میں چند ہفتے بعد معلوم
ہو سکے گا.


شیئر کریں: