March 20, 2020 at 8:11 am

حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑانےوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
میانوالی میں شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے والے دلہا اور والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
میانوالی کے علاقے پائی خیل کا رہائشی عبد المجید خان پٹھان نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کی اور ڈھول تماشے کا بھی انتظام کیا۔
شادی میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی تاہم اس دوران گشت پر معمور پولیس کو اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی اور تقریب بند کرادیا گیا۔
پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر دلہا عبد المجید اور ان کے والد پاکی خان پٹھان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا۔
اس سے پہلے پنجاب کے کئی علاقوں میں خلاف ورزی پر متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کے مفاد میں تمام تقریبات پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
عوام کا بھی طرز عمل منفی ہو چکا ہے جس چیز سے روکا جاتا اسے زیادہ کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments