کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 3 ہزار ہیلتھ ورکرز نوکریوں سے فارغ

شیئر کریں:

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف حکومت نے سخت فیصلے کرلیے۔ اسپتالوں میں کام کرنے والے
ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو ویکسی نیشن نہ کروانے پر سخت کارروائی کا سامنا ہے۔

فرانس میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 3 ہزار ہیلتھ ورکرز کو معطل کردیا گیا ہے۔
ملک کے 27 لاکھ ہیلتھ ورکرز، کیئر ہوم اور فائر سروس عملے کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

3 ہزار ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین تاحال نہیں لگوائی جس پر انہیں معطلی کا سامنا ہے۔

فرانسیسی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کہ ہیلتھ ورکرز کی زیادہ تر معطلی صرف عارضی ہے کیونکہ اس
فیصلے کے بعد کافی ہیلتھ ورکرز نے ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے 12 جولائی کو ہیلتھ ورکرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ
وہ 15 ستمبر تک کم از کم کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوائیں یا پھر اپنی نوکریوں سے
مستعفی ہوجائیں۔

دوسری جانب فرانسیسی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ورکرز کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کو
لازمی قرار دینے اور ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں معطل کیے جانے کے فیصلے کیخلاف ہیلتھ
ورکرز نے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔


شیئر کریں: