کورونا وائرس کی نئی لہر خدشہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا

شیئر کریں:

پاکستان میں کورونا وائرس کی ایک اور لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
نئے خدشات کے پیش نظر محکمہ صحت نے پنجاب میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون میں کورونا متاثرہ مریضوں کی رہائش گاہ، گلی اور کثیر المنزلہ عمارتیں شامل ہوں گی۔
محکمہ صحت نے مائکرو اسمارٹ لاک ڈاون کی ایس او پیز بھی تیار کرلی ہیں۔
SOP
نقل مکانی پر مکمل پابندی ہو گی، مخصوص گلی اور گھر میں کسی بھی داخلی خارجی راستے کی اجازگ نہیں ہوگی۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے دو مریضوں کی تصدیق ہونے پر مخصوص جگہ پر مائکرو اسمارٹ
لاک ڈاون لگایا جائے گا۔

لاک ڈاؤن کے بعد کھیل کے میدان آباد، کوچنگ سینٹر بھی کھل گئے

کورونا مریضوں کے ساتھ رہنے والے چند افراد پر مائکرو اسمارٹ لاک ڈاون لاگو ہو گا۔
خیال رہے دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر آچکی ہے۔

اور آج ہی عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی وبا مزید دو سال تک رہ سکتی ہے۔
کوششوں کے باوجود دنیا کا کوئی بھی کورونا کی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔


شیئر کریں: