کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پاکستان میں ریکارڈ 75 اموات

شیئر کریں:

کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید خطرناک ہوتی جارہی ہے پاکستان میں چوبیس گھنٹے
کے دوران 75 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
گزشتہ روز 2ہزار 829 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ملک بھر کے اسپتالوں میں
2 ہزار 810 مریض زیر علاج ہیں۔
این سی او سی ریکارڈ کے مطابق وینٹی لیٹر پر مریض ہونے کی وجہ سے اموات میں
مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
کورونا پھیلنے کے پیش نظر حکومت ماسک چہرے پر لگانے کی پابندی عائد کر چکی ہے لیکن
پھر بھی لوگ بغیر ماسک پھرتے ہیں۔
شئیر یوں کو چاہیے کئ وہ کورونا کو سنجیدہ لیں یہ وائرس امیر غریب کسی کو نہیں دیکھتا اور
کمزور لوگوں کو یہ ایک ہی جھٹکے میں موت کی وادی میں بھیج دیتا ہے۔
کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیے جارہے ہیں کئی اسپتال تک بند کیے جا چکے ہیں۔


شیئر کریں: