کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان میں ماسک لازمی قرار دے دیا گیا

شیئر کریں:

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوگئی
ملک میں مہلک وائرس کا پھیلاو ایک بار پھر تیز ہوگیا.
کورونا کنٹرول کرنے والی قومی باڈی این سی او سی نے ماسک کے استعمال کو لازم قرار دے دیا.

این اسی او سی کا کہنا ہے کہ رش والی جگہوں پر ماسک لازمی پہن کر جایا جائے.
سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قراد دے دیا گیا ہے.
این سی او سی نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں میں کورونا
ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے.
این سی او سی نے کورونا کی صورت پر خطرے کی گھنٹی بجا دی.
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک کے گیارہ شہریوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے.

کورونا کے پھیلاو کے باعث ملک کے 4374 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے.
ملک کے 11 شہروں میں 30ہزار سے زائد لوگوں کو اسمارٹ لاک ڈاون میں رکھا گیا ہے.
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ملک میں کورونا کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے.


شیئر کریں: