کورونا وائرس سے کراچی سمیت سندھ میں 4 مریض جاں بحق 223 متاثر

شیئر کریں:

کراچی سمیت سندھ بھر میں‌ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دووران کرونا وائرس کے مزید 4 مریض دم توڑ گئے جس سے اموات کی تعداد 7555 ہوگئی ہے اور 11478 ٹیسٹ کرانے پر 223 نئے کیسز سامنے آئے ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے چار مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد 7555 ہو گئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 11478 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 223 کیسز کا پتہ چلا جو موجودہ تشخیصی شرح 1.9 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 6342904 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 467426 کیسز کی تشخیص ہوئی جن میں سے 95.8 فیصد یعنی 447981 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 233 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 11 ہزار 890 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 11 ہزار 638 گھروں میں، 27 آئسولیشن مراکز اور 225 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 224 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 14 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 223 نئے کیسز میں سے 48 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی 29 ، جنوبی 7، ملیر اور کورنگی 4-4، کورنگی اور غربی 2-2شامل ہیں۔ جامشورو 26، بدین 20، نوشہروفیروز 18، حیدرآباد 17، سانگھڑ 16، میرپورخاص 15، شہید بینظیر آباد 14، تھرپارکر 10، قمبر 8، ٹنڈو الہیار 7، عمرکوٹ 6، سکھر 5، گھوٹکی اور شکارپور 4-4اور جیکب آباد 3 کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔


شیئر کریں: