کورونا وائرس سے پاکستان میں پہلاصحافی صادق وینس شہید

شیئر کریں:

(ملتان سے علی عمران شاہ)

ضلع ملتان کے علاقے شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی حاجی صادق وینس کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے 65 سال کی عمر میں جان کی بازی ہارگئے۔
صادق ونیس کو 14 مئی کو کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔
تین دن تک وینٹی لیٹر پر رہے، طبیعت نہ سنبھل سکی اور آج جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
مرحوم کے لواحقین میں بیوی، 2 بیٹے اور 2بیٹیاں شامل ہیں ۔

مرحوم حاجی صادق ونیس گزشتہ 30 سال سے روزنامہ خبریں، اوصاف،نوائے وقت اور دنیا اخبار سمیت مختلف اداروں سے منسلک رہے۔
صادق وینس پریس کلب شجاع آباد کی صدارت کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرحوم کے تمام اہل خانہ کو قرنطینہ شفٹ کردیاگیا جہاں انکے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔


شیئر کریں: