کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان 18ویں نمبر پر آگیا

شیئر کریں:

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔
رمضان کے آخری دنوں اور عید کی چھٹیوں میں عوام کی بداحتیاطی کی وجہ سے متاثرین اور بڑھ گئے۔
بڑی تعداد میں اضافے کی وجہ سے کورونا متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا 18واں نمبر ہو گیا۔
پاکستان سے اوپر ستارہویں نمبر پر میکسیکو اور نیچے 19ویں نمبر پر بیلجیم ہے۔

کورونا پاکستان کا 19ویں نمبر پر لے آیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شماری کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1356 نئے
کیسز رپورٹ ہوئے اور 30 اموات ہوئیں۔

ملک بھرمیں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 57 ہزار704 ہو گئی ہے۔
سندھ میں سب سے زیادہ 22 ہزار934 کیسز، پنجاب 20 ہزار654 اور کے پی کے
میں 8 ہزار 80 مریض ہیں۔

کورونا زدہ ممالک میں پاکستان 20ویں نمبر پرآگیا

پاکستان میں ماہرین صحت مسلسل حکومت پر زور دے رہے ہیں لاک ڈاؤن کے انتہائی منفی
اثرات مرتب ہوں گے۔

لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کے بعد کورونا کیسز بڑھ گئے

گزشتہ روز چاروں صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت نے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ
کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 358 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 47 ہزار 907 اموات ہو چکی ہیں اور 23 لاکھ 66 ہزار 574 موت کو شکست دے چکے ہیں۔


شیئر کریں: