کورونا وائرس سے حاملہ ڈاکٹر مہانور فرزند کراچی میں انتقال کر گئیں

شیئر کریں:

کورونا وائرس کی مہلک وبا سے کراچی میں ایک اور ڈاکٹر کی جان چلی گئی۔ فلائیٹ لیفٹننٹ ڈاکٹر
مہانور فرزند کئی روز سے کووڈ کا شکار تھیں۔ اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے
کے بعد وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔

ڈاکٹر مہانور فرزند 8 ماہ کی حاملہ تھیں۔ ڈاکٹر قیصر سجاد نے تمام پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسین
ضرور لگوائیں اور باالخصوص حاملہ خواتین کو ہر صورت ویکسین لگوانی چاہیے۔

پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 220 ڈاکٹر کورونا سے شہید ہو چکے ہیں ان میں 77 کا تعلق سندھ سے تھا۔


شیئر کریں: