کورونا وائرس بھارت سے شروع ہوا، سائنس دانوں کو ثبوت مل گئے

شیئر کریں:

چینی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے بھارت سے پھیلنے کا دعویٰ کر دیا۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس
2019ءکے موسم گرما میں انڈیا میں پیدا ہوا اور وہاں سے دنیا بھر میں پھیلا ہے۔

چین نے کورونا اور نمونیا کا کیوں نہیں بتایا؟

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2019ءکے موسم گرما کے دوران آنے والی
’ہیٹ ویو‘ کے دوران انسانوں میں پھیلا جب جانور اور انسان ایک ہی جگہ سے گندہ پانی پینے پر مجبور ہوئے۔

کورونا کے جائے پیدائش ووہان میں زندگی لوٹ آئی

چینی سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ”بھارت کا نظام صحت انتہائی خراب ہونے
اور نوجوان آبادی کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کی کئی مہینوں تک تشخیص ہی نہیں ہو سکی
اور وہ خفیہ طور پر لوگوں میں پھیلتا رہا اور وہاں سے دیگر ممالک کو منتقل ہو گیا۔“
“ واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس
گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا۔


شیئر کریں: