کورونا قانون کی خلاف ورزی پر پہلا قتل

شیئر کریں:

فلپائن میں کورونا وائرس کی روک تھام کےلیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہر پولیس نے گولی چلادی۔
گولی لگنے سے ایک 63 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جنوبی صوبے میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں شراب کے نشہ میں ایک معمر شخص بغیر ماسک لگائے گھر سے باہر آگیا۔
معمر شخص نے نہ صرف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی بلکہ دوسروں کو بھی اکسایا۔
اس دوران پولیس نے جب اسے روکا تو اس نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
اپنے دفاع میں پولیس نے فائرنگ کردی اور وہ شخص موقع پر دم توڑ گیا۔
فلپائن کی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور پولیس کو اختیار دیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر فائر کھول دیا جائے۔
اس وقت تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ نافذ کیے گئے نئے قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
کرہ ارض پر کورونا سے بچاو کے لیے سماجی دوری کا سخت قانون نافذ ہو چکا ہے۔
کئی ممالک میں لاکھوں روپے جرمانے اور قید کی سزائیں بھی دی جارہی ہیں لیکن فلپائن میں انتہائی سخت قوانین بنائے گئے ہیں۔


شیئر کریں: