March 27, 2020 at 10:24 am

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 4 کروڑ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
امریکا کورونا سے متاثرہ ملکوں میں سرفہرست ہو گیا ہے جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار 594 ہو چکی ہے۔
امریکا بھر میں ہلاکتیں بھی ایک ہزار 300 ہو گئی ہیں لیکن ایک ہزار 868 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
چین میں 81 ہزار 340 افراد متاثر، 74 ہزار588 صحت یاب اور 3 ہزار 292 ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے:https://bit.ly/2QMPVb5 سندھ میں نماز کے اجتماعات پر پابندی

اٹلی میں 80 ہزار 589 متاثر، 10 ہزار 361 صحت یاب اور 8ہزار215 ہلاک ہوئے ہیں۔
اسی طرح اسپین بھی متاثرین کے ساتھ تیزی سے اوپر آرہا ہے جہاں 57 ہزار 786 افراد متاثر، 7ہزار 15 صحت یاب اور 4 ہزار 365 اموات ہو چکی ہیں۔
پھر جرمنی میں 43 ہزار938 متاثر، 5 ہزار 673 صحت یاب اور 267 اموات ہوئیں۔
اور ایران میں 29 ہزار 406 متاثر، 10 ہزار 457 صحت یاب اور دو ہزار 234 لوگ مارے گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 5 لاکھ 32 ہزار 263 متاثر، ایک لاکھ 24 ہزار 349 صحت یاب اور 24 ہزار 90 لوگ مارے گئے ہیں۔
دنیا کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر تمام ممالک نے اس مہلک وائرس کے خلاف مشترکہ کوششیں نہ کیں تو چار کروڑ سے زائد افرادکے مارے جانے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیے:لاک  ڈاؤن میں پیدا ہونے والی بچی ک نام کورونا رکھ دیا گیا

اس کورونا وائرس سے نمٹا کسی بھی ایک ملک کے بس کی بات نہیں تمام ممالک کا اس میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔
دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے جدید ترین اسپتال اور ماہرین کی ٹیموں کو بھی کورونا نے ناکارہ بنا کر رکھ دیا ہے۔

Facebook Comments