کورونا سے 204 ممالک میں 10 لاکھ متاثر 54465 ہلاک

شیئر کریں:

کورونا وائرس کی وبا سے کرہ ارض پر متاثرہ افرد کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 163 ہو گئی ہے۔
کورونا سے ہلاکتیں بھی 54 ہزار 465 ہو چکی ہے اور 2 لاکھ 20 ہزار 25 صحت یاب ہوئے ہیں۔
چین سے پھیلنے والا جان لیوا وائرس دنیا کے 204 ممالک اور سمندر میں موجود دو جہازوں میں لوگوں کو متاثر کر چکا ہے۔
کرہ ارض پر امریکا میں کووڈ 19 وائرس سے متاثرین کی تعداد اور ہلاکتیں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔
امریکا میں اب تک 2 لاکھ 45 ہزار 442 افراد متاثر اور 6 ہزار 98 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں اب تک 13 ہزار 915، اسپین میں 10 ہزار 935، فرانس میں 5 ہزار387، چین میں 3 ہزار 22 اور ایران میں 3 ہزار 294 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسی طرح برطانیہ، ہالینڈ، جرمنی، بیلجیم اور یورپ کے دیگر ممالک میں بھی اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
پاکستان میں اب تک 35 اموات اور ڈھائی ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک مہلک وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن اور کرفیو لگائے بیٹھے ہیں۔
تمام تر کوششوں کے باوجود اس وائرس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔


شیئر کریں: