March 20, 2020 at 12:10 am

چین سے جنم لینے والے کورونا وائرس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
ہلاکتیں بھی روزانہ ہوتی رہیں اور دنیا کے 177 ممالک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں تھیں لیکن ان کورونا سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں۔
چین میں 3 ہزار 245 اور اٹلی میں 3 ہزار 405 اموات ہو چکی ہیں۔
ایران میں ایک ہزار 284 اور چوتھے نمبر پر اسپین جہاں 803 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اٹلی میں صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جہاں مزید ڈھائی ہزار افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔
پورے اٹلی میں لاک ڈاؤن ہے اور ہر شخص گھروں پر قرنطینہ میں ہے۔
دنیا بھر کورونا سے دو لاکھ 37 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
مجموعی طور پر ہلاکتیں 9 ہزار 829 ہو چکی ہیں اسی طرح 86ہزار 675 لوگ صیحت یاب ہو چکے ہیں۔
خیال رہے دنیا کے 196 ممالک میں سے 177 ملکوں میں کورونا وائرس پہنچ چکا ہے۔
یورپ کے کئی میں لاک ڈاؤن ہے اور لندن بھی بند ہو چکا ہے۔
اسی طرح بھارت نے بھی بائیس مارچ کو ملک بھر میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا کی وجہ سے دنیا بھر انسانی تاریخ کی بدترین کساد بازاری کا خدشہ ہے۔
محتاط اندازے کے مطابق بیروزگاری میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگا۔

Facebook Comments