کورونا سے پمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہید، ینگ ڈاکٹرز کا 3 دن کا سوگ

شیئر کریں:

کورونا سے مسیحاوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے.
مہلک وائرس کی وجہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر منظور کا انتقال ہوگیا
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا
صدر وائے ڈی اے اسلام آباد ڈاکٹر فیض خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ
ڈاکٹر منظور کے خاندان والوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں

دنیا میں کورونا ویکسین لگنا شروع، پاکستان فیصلہ ہی نہیں کرسکا

کورونا کے خلاف جنگ میں ہیلتھ کئیر ورکرز قوم کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں
ڈاکٹر منظور کی ہیلتھ کمیونٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی مرحوم نے ہمیشہ پیشہ وارانہ انداز میں مریضوں کی خدمت کی
صدر وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ حکومت سے مرحوم کے خاندان
والوں کی مالی معاونت اور شہید پیکج کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں

پاکستان کے سوا دنیا کے کئی ممالک کورونا ویکسین خرید چکے

حکومت اسپتالوں میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرے
وائے ڈی اے کی جانب سے ڈاکٹر منظور کی غائبانہ نمازِ جنازہ پمز میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے
غائبانہ نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے پمز اسپتال میں ادا کیا جائے گی


شیئر کریں: