کورونا زدہ ممالک میں پاکستان 20ویں نمبر پرآگیا

شیئر کریں:

کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان بیسویں نمبر پر آگیا ہے۔
پاکستان میں کورونا کی وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔
پاکستان میں 26 فروری کو کورونا کا پہلا مریض منظر عام پر آیا تھا۔
سب سے پہلے سندھ نے 13 مارچ کو لاک ڈاون کا آغاز کیا اور پھر دیگر صوبوں میں بھی شہر بند ہونے شروع ہوئے۔
لیکن صورت حال بہتر ہونے کے بجائے بگڑتی ہی جارہی ہے ۔

اس وقت شام کے سوا چار بجے تک پاکستان میں کوڈ 19 کے 43 ہزار966 رجسٹرڈ مریض ہیں۔
مجموعی طور پر 939 اموات ہو چکی ہیں، چار لاکھ 292 ٹیسٹ بھی کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان کل 12 ہزار 489 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
بگڑی صورت حال سے پہلے ڈاکٹرز تشویش کا اظہار کر چکے تھے۔
ڈاکٹرز مسلسل حکومت سے کڑے اقدامات کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن اب ملک میں
اس وقت کہیں بھی لاک ڈاؤن نہیں۔

پاکستان میں کورونا کیلئے جون کا وسط خطرناک ہوگا

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے تمام شاپنگ مالز اور بازار کھولنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم کے بعد کل بازاروں میں رش دیکھنے والا تھا اسی طرح سڑکوں پر
ٹریفک بھی بہت زیادہ تھا۔
عالمی ادارہ صحت بھی خبر دار کرچکا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے
ممالک کو بہت احتیاط سے کام لینا ہو گا۔
اسلام آباد کے شاپنگ مالز اور دکانیں 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ

یہی وجہ ہے دبئی میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
بازار بھی شام سات بجے بند کر دیے جاتے ہیں اور غیر ضروری لوگ گھروں سے بھی نہیں نکل سکتے۔
اسی طرح کویت،قطر سعودی عرب، مصر اور دیگر کئی مسلمان ممالک میں
چھٹیوں اور عید کے موقع پر کرفیو اور کڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

کورونا کی ویکسین پر پہلے ہی سے لڑائی
دنیا کے 212 ممالک کو اس وبا کا سامنا ہے اور پاکستان سے اوپر 19ویں نمبر ہالینڈ ہے۔
ہالینڈ میں پاکستان سے زیادہ مریض ہیں 44 ہزار 141 متاثر 5 ہزار 694 اموات ہو چکی ہیں۔
دنیا میں کورونا سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئی ہیں جہاں 91 ہزار 985 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: