کوئٹہ میں دھماکا،پولیس اہلکار شہید،4زخمی

شیئر کریں:

کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہیداور 4 افراد کے زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس سے موبائل اور دیگر گاڑیاں جل گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔


شیئر کریں: