کشمیری نوجوانوں کے “جی پی ایس ٹریکر اینکلیٹ لگائی جانے لگی

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکاری کی جانب سے مختلف الزامات میں قید کشمیری نوجوانوں پر کڑی نگاہ
رکھنے کے لیے ان کے پیروں‌ میں جی پی ایس ٹریکر اینکلیٹ لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے.
بھارت نے پہلا تجربہ کشمیری نوجوانوں پر کیا ہے کہ اس کا جائزہ لیا جاسکے کہ اس کے طبی اثرات بھی
انسان پر مرتب ہوتے یا نہیں؟ ساتھ ساتھ نوجوانوں کی سرگرمیاں بھی محدود ہو جائیں گی.
حزب المجاہدین کے رہنما غلام محمد بھٹ کے پیر میں جی پی ایس ٹریکر اینکلیٹ لگا دی گئی ہے جس سے ان کی
نقل و حمل مکمل طور پر مانیٹر کی جاسکے گی. انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے
اینگلیٹ جی پی ایس ٹریکر دنیا کے کئی ممالک امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور اسٹریلیا میں ضمانت
اور پے رول پہ رہا ہونے والے ملزمان کو لگائے جاتے ہیں.