کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا فائنل آج کتنے ریکارڈ بنائے گا؟

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کافائنل آج فیصلہ کرنے جارہا ہےکہ دنیائے کرکٹ کا چیمپئین کون ہے.
بھارت اب تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیر رہا ہے.
آسٹریلیا کی کوشش ہے کہ وہ چھٹی بار ورلڈکپ کا تاج اپنے سرپہ سجائے. اس کے مدمقابل بھارت کی خواہش
ہے کہ وہ تیسری بارسرخرو ہے.

شائقین کرکٹ کا نیا ریکارڈ

کرکٹ کی تاریخ میں آج احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم کے ریکارڈ شائقین کے سامنے سب سے بڑا معرکہ
ہونے جارہا ہے. ریکارڈ بک کے حساب سے ورلڈکپ 2015 کا فائنل دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم
ملبرن کرکٹ گراؤنڈ پہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوا تھا جسے 93 ہزار لوگوں نے دیکھا تھا.

ویراٹ کوہلی کی سنچریز کا ریکارڈ‌ بابر اعظم توڑ سکتے ہیں؟

آج احمد کا کرکٹ‌اسٹیڈیم نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے. جہاں ایک لاکھ 32 ہزار لوگوں‌کے بیٹھنے کی گنجائش
ہے. بھارت کو اپنے ہوم گراؤنڈ اور کوہلی سمیت تمام ہی کھلاڑیوں کی غیرمعمولی کارکردگی کا فائنل میں
آسٹریلیا کے سامنے بھرپور فائدہ پہنچے گا.

ورلڈکپ فائنل کا زیادہ اسکور

ورلڈکپ کرکٹ‌کے فائنل کا سب سے زیادہ اسکور 2003 کے جوہانسبرگ فائنل میں آسٹریلیانے بنایا تھا.
آسٹریلیا نے رکی پونٹنگ کے 140 رنز کی بڑی اننگز کی بدولت 359 رنز جوڑے تھے اور ٹیم بھی بھارت ہی
کی تھی.
2023 کے ورلڈکپ میں فائنل میں‌مدمقابل آسٹریلیا اور بھارت کی دونوں‌ہی ٹیمیں 350 سے زیادہ رنز
اسکور کر چکی ہیں. اس ورلڈکپ کے تقریبا ہر میچ میں رنزکا سیلاب ہی رہا ہے ریکارڈ دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا
ہے کہ احمد آباد میں‌آج 2003 ورلڈکپ کے 359 رنز کا ریکارڈ بھی ٹوٹ‌جائے گا.

فائنل میں سب سے بڑی جیت

کسی بھی ورلڈکپ کے فائنل میں سب سے بڑی فتح بھی آسٹریلیا ہی کے حصے میں رہی ہے. 2003 کے
فائنل میں‌ آسٹریلیا نے 359 رنز کا بھارت کو ہدف دے کر 125 رنز سے شکست دی تھی. زیادہ وکٹ‌کی
بات کی جائے تو 1999 کے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی.

ورلڈکپ فائنل کا کم سے کم اسکور

ورلڈکپ کے فائنل میں‌ سب سے کم اسکور کا ریکارڈ پاکستان کے حصے میں جس نے آسٹریلیا کے خلاف
صرف 132 رنز بنائے تھے. 2023 کے فائنل میں بھی کم سے کم رنز کا ریکارڈ کا ٹوٹنا خارج از امکان
قرار نہیں دیا جاسکتا. کیونکہ بھارت اس ٹورنامنٹ میں اب تک انگلینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا کو
132 رنز سے بھی کم اسکور پہ آؤٹ‌کر چکا ہے. بھارت کا بالنگ اٹیک اس بار بہت مضبوط ہے.

ورلڈکپ فائنل کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور

ورلڈکپ فائنل میں کسی بھی کھلاڑی کا زیادہ سے زیادہ اسکور بھی آسٹریلیا کے بیٹسمین نے بنا رکھا ہے.
سابق وکٹ‌کیپر ایڈم گلکریسٹ نے 2007 کے ورلڈکپ میں 149 رنزبنائے. سری لنکا کے خلاف یہ
فائنل ویسٹ‌انڈیز میں کھیلا گیا تھا. 2023 کے فائنل میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹنے کا امکان موجود ہے.

فائنل کی بہترین بالنگ

کسی بھی ورلڈکپ فائنل کی بہترین بالنگ ماضی میں‌کالی آندھی سے مشہور ویسٹ انڈیز کے بالر جوئل
گارنر نے کرارکھی ہے. گارنر نے 1979 کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف طوفانی بالنگ کرتے
ہوئے صرف 38 رنز کے عوض 5 وکٹ‌لی تھیں. 1979 سے یہ ریکار‌ڈاب تک برقرار ہے. جیسے
بیٹنگ اور زیادہ سے زیادہ اسکور کے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان موجود ہے اسی طرح‌احمد آباد کی پیچ پہ آج
بہترین بالنک کا ریکارڈ بھی قائم ہو سکتا ہے.

کوہلی منفرد اعزاز کا حصہ بن سکیں گے؟

اسٹار بیٹسمین ویراٹ‌کوہلی بھارت کی طرف سے آج ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں. اگر بھارت
فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے کامیاب ہو جاتا ہے کہ تو کوہلی دوسری بار چیمپئین ٹیم کا حصہ بننے والے
پہلے بھارتی کرکٹر بن جائیں گے.
2011 میں ایم ایس دھونی کی قیادت میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم میں ویرات کوہلی شامل تھے. کوہلی موجودہ
ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن چکے ہیں. 10 میچز میں وہ 711 رنز جوڑ چکے ہیں.
کوہلی نے اگر آج مزید 89 رنز بنا لیے تو وہ کسی بھی ایک ٹورنامنٹ میں 800 رنز بنانے والے دنیا کے
پہلے بیٹسمین بن جائیں گے.