آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 بے شمار نئے ریکارڈ ز اور بعض تلخ یادوں کےساتھ آسٹریلیا کی فتح پر اختتام کو پہنچا۔ آسٹریلیا
نے بھارت کے خلاف فائنل میں ہر شعبہ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کس ٹیم نے کتنے ڈالر کمائے
کرکٹ ورلڈکپ کی فاتح، رنراپ اور سیمی فائنلز میں شکست کھانے والی ٹیموں کے رقم بھی مختص کی جاتی ہے۔ آئیے جانتے
ہیں کس ٹیم نے کتنے ڈالرز سمیٹھے۔
آسٹریلیا کی ٹٰم نے اپنی ماضی کی کارکردگی دھراتے ہوئے نہ صرف چھٹی بار ٹائٹل جیتا بلکہ 40 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم بھی ساتھ
لے کر گئے۔ فائنل کی شکست خوردہ اور میزبان ٹیم بھارت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی اور ٹرافی کے قریب
پہنچ کے ساحل سے آگے نہ بڑھ سکے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا فائنل آج کتنے ریکارڈ بنائے گا؟
بھارت کی ٹیم کی بہترین کارکردگی آخری میچ میں اس مثال کی عملی تصویر بنی “باقی دن چنکے تے عید دے دن ننگے”۔ بھارت
کو ورلڈکپ کی نمبر ٹٰیم کی وجہ سے 20 لاکھ ڈالر ملے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں سیمی فائنلز میں شکست کھانے والی جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹٰیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالر کی رقم
ملی۔ اس کے علاوہ سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر رہنے والوں کو صرف ایک، ایک لاکھ ڈالر دیے گئے۔
پول میچز جیتنے پر بھی ٹٰیموںکو ملنے والی رقم اس کے علاوہ تھیں.
اسی طرح آسٹریلیا نے مجموعی طور پر 7 میچز جیت کے 4.28 ملین ڈالر حاصل کیے
بھارت نے 7 میچز جیت کے 2.36 ملیں، جنوبی افریقا نے 1.08 ملین اور نیوزی لینڈ نے 5 میچز جیت کے دس
لاکھ ڈالر کمائے.