کورونا وائرس کا خوف،پولیس چھاپے کے وقت دلہا کو ساتھیوں نے اکیلا چھوڑ دیا

شیئر کریں:

(پشاور سے آفتاب مہمند )

کورونا وائرس پھیلاو کے خدشہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے لئے ضلعی انتظامیہ پشاور اتوار کو بھی متحرک نظر آ رہی ہے ،پشاور پولیس نے پابندی کے باوجود شادی کی تقریب منعقد کرنے پر دلہے کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے جب چھاپہ مارا تو چھاپے کے وقت دلہا کو ساتھیوں نے سٹیج پر اکیلا چھوڑ دیا۔
ضلعی انتظامیہ پشاور صوبائی حکومت کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروا رہی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان کی کاروائی کی ،شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کے باوجود تقریب جاری تھی۔ضلعی انتظامیہ نے شادی کی تقریب کو بند کر کے شرکاء کو اپنےاپنے گھروں کو بھیج دیا۔
ڈی سی پشاور کا شادی بیاہ کی تقریبات منعقد کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہوئی ہے۔


شیئر کریں: