کربلا میں اربعین پر 2 کروڑ 12 لاکھ زائرین

شیئر کریں:

کربلا میں اربعین یعنی چہلم امام حسین علیہ السلام پر 2 کروڑ 12 لاکھ زائرین نے ریکارڈ شرکت کی. دو سال
کورونا کی وجہ سے محدود تعداد میں‌ زائرین کو شرکت کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس سال دنیا بھر سے
زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے دنیا کے تمام اجتماعات کا ریکارڈ توڑ دیا.

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2 کروڑ 12 لاکھ زائرین میں 50 لاکھ بیرون سے ملک سے زائرین عراق
پہنچے. ان میں 30 لاکھ ایران کی سرحد سے زائرین ملک میں داخل ہوئے.
پاکستان سے بھی 30 ہزار سے زائد زائرین نے مشی میں حصہ لیا اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی
حسینی فوج کے سپہ سالار ابوالفظل العباس کے روضوں پر حاضری دی۔
اربعین یا چہلم 10 محرم 61 ہجری کے اس واقعہ کی یاد میں منایا جاتا جب یزیدی فوج نے آل رسول صلی اللہ علیہ
والیہ وسلم کو گھیر کے تین دن کا بھوکہ پیاسا شہید کر دیا تھا۔

شہادتوں کو چالیس دن مکمل ہونے پر شہدائے کربلا کا چہلم منایا جاتا ہے۔ پچھلے چند سالوں سے عراق میں
نجف سے کربلا معلی تک مشی کے بعد سے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔


شیئر کریں: