کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

شیئر کریں:

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فور میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو مارے گئے۔
ملزمان کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ اور ڈبل کیبن گاڑی بھی قبضے میں لینے کا دعوی کیاہے۔

پولیس کے مطابق پانچ ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع کر دی۔
اہل کار جب مکان پر پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں پانچوں ملزمان مارے گئے۔

پولیس کاکہنا ہے ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا کہ گاڑی کس کی تھی۔
مارے گئے ملزمان کی شناخت محمد عابد اور محمد ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔
محمد عابد اور غلام مصطفی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ملزم محمد عابد، غلام مصطفی کا آبائی تعلق بہالوپو ر اور محمد ریاض کا تعلق ملتان سے تھا۔


شیئر کریں: