کراچی کے تاجروں کا دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

کراچی کے تاجروں نے فیصلہ کیا ہےکہ ہفتہ 5 جون 2021 سے تمام مارکیٹیں احتجاجاً رات 8 بجے تک کھولیں گے۔
کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا اجلاس رضوان عرفان کی زیر صدارت ہوا جس میں کہا گیا کہ انتظامیہ اور پولیس نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی یا مارکیٹ سیل کی تو تاجر سڑکوں پر احتجاج کریں گےمارکیٹیں رات آٹھ بجے تک کھولی جائیں گی حکومت نے گرفتاریاں کرنی ہیں تو جیل بھی جانے کے لیے ہم تیار ہیں۔
کراچی تاجر ایشن کمیٹی کے مطابق 72 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی حکومت سندھ کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا اور کراچی تاجر ایکشن کے ساتھ کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی مطالبہ تسلیم کیا۔ اگر پولیسں نے تاجروں کے ساتھ کوئی زیادتی کی یا کوئی مارکیٹ سیل کی گئی تو تاجر سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔


شیئر کریں: